یونیورسٹی آف کمالیہ کے طلبہ کا اعزاز

کمالیہ(نامہ نگار)یونیورسٹی آف کمالیہ کے فرسٹ ائیر طلبہ نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد میں منعقدہ لائل پور اکیڈیمیا انڈسٹری نیکسس ایکسپو میں شاندار کامیابی حاصل کر کے ادارے کا نام روشن کر دیا۔ اس انتہائی مسابقتی تقریب میں221کاروباری منصوبے اور اختراعی تصورات پیش کیے گئے ، جبکہ یونیورسٹی آف کمالیہ نے 9کاروباری منصوبوں کے ساتھ بھرپور شرکت کی۔تقریب میں یونیورسٹی آف کمالیہ کے طلبہ نے غیر معمولی صلاحیتوں، تخلیقی سوچ، جدت پسندی اور پیشہ ورانہ انداز کا مظاہرہ کرتے ہوئے حاضرین کو متاثر کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں