یکطرفہ محبت انسان کو تباہ کر دیتی ہے، شمعون عباسی

اسلام آباد (شوبز نیوز) سینئر اداکار شمعون عباسی نے اپنی ذاتی زندگی کے تجربات بیان کرتے ہوئے بتایا کہ یک طرفہ محبت نے انہیں شدید تنہائی، ڈپریشن اور زندگی کی مشکلات سے دوچار کیا اور وہ خود اس تلخ حقیقت کی زندہ مثال ہیں۔شمعون عباسی نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔اداکار نے کہا کہ وہ تعلقات میں ہمیشہ ناکام رہے ہیں اور انہیں لگتا ہے کہ اس میں ان کی بھی کچھ کوتاہیاں رہی ہوں گی۔ان کے مطابق وہ اپنے کیریئر کو بنانے میں اس قدر مصروف ہو گئے تھے کہ ان کے قریبی رشتے آہستہ آہستہ ان سے دور ہوتے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں