ڈیرہ غازی خان (نامہ نگار) محکمہ صحت پنجاب نے ڈیرہ غازی خان میں کارروائی کرتے ہوئے ایک ارب 70کروڑ روپے مالیت کی چوری شدہ سرکاری ادویات برآمد کرلیں ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کے مطابق ڈرگ کنٹرول ٹیم نے ڈیرہ غازی خان میں سرور والی رورل ہیلتھ سینٹر پر چھاپہ ما ر کر چوری شدہ سرکاری ادوایات برآمد کرلیںترجمان نے بتایا کہ ادویات کی چوری میں ملوث تینوں اسٹورکیپرز کوگرفتار کرلیا گیا ہے۔ادھر وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ سرکاری ادویات کی چوری ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، وزیراعلیٰ کا وژن بڑا واضح ہے کہ سرکاری ادویات پرغریب عوام کا حق ہے ، کسی کو ان کا استحصال کرنے کی اجازت نہیں جب کہ ملزمان کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔




