10سالہ بچی کی پھندا لیکر خودکشی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقہ محمد والا میں والدین کی عدم موجودگی میں 10سالہ بچی نے گلے میں پھندا ڈال کر چھت سے لٹک کر خودکشی کر لی’ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر کے تفتیش شروع کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ کھرڑیانوالہ کے علاقہ 216 رب محمد والا میں 10سالہ نور دختر اﷲ دتہ نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر گلے میں دوپٹہ ڈال کر چھت سے لٹک کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ اطلاع ملتے ہی چوکی انچارج شیر نواب اے ایس آئی اور دیگر نے موقع پر پہنچ کر نعش کو تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔ خودکشی کرنیوالی لڑکی کے والدین گھر پر موجود نہ تھے اور خودکشی کی وجہ معلوم نہ ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں