اسلام آباد(بیوروچیف)10 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی جائیداد خریدنے والے افراد کے لیے آمدن کے ذرائع بتانا لازمی ہوگا۔ ذرائع آمدن ظاہر نہ کرنے کی صورت میں ایسی جائیداد کی خریداری ممکن نہیں ہوگی۔ یہ قانون یکم جولائی 2026سے نافذ العمل ہوگا۔اسی طرح پراپرٹی کی خرید و فروخت کرنے والے نان فائلرز پر اضافی ٹیکس کی شرح برقرار رکھنے کی تجویز بھی بجٹ کا حصہ ہے۔




