فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سرکل آفیسر اینٹی کرپشن رانا راشد محمود مجسٹریٹ اسد اﷲ خٹک کے ہمراہ کامیاب چھاپہ مار کر انکروچمنٹ انسپکٹر ایف ڈی اے ثناء اﷲ کو 10ہزار روپے رشوت وصول کرتے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ تفصیل کے مطابق عبدالرحمن ولد غلام محمد نے اینٹی کرپشن پولیس کو درخواست گزارتے ہوئے بتایا کہ ایف ڈی اے انکروچمنٹ عملہ سامان اٹھا کر لے گیا اس نے سامان کی واپسی کیلئے پہنچا تو انکروچمنٹ انسپکٹر ثناء اﷲ نے سامان کی واپسی کیلئے 10ہزار روپے رشوت کا مطالبہ کر دیا ہے۔ جس پر اینٹی کرپشن پولیس نے مجسٹریٹ کے ہمراہ کامیاب چھاپہ مار کر فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے انسداد تجاوزات کے انسپکٹر کو رشوت وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔




