فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پیپلز کالونی پولیس محنت کش کی11سالہ بیٹی سے نازیبا حرکات کرنے والے اوباش ملزم کو پکڑ نہ سکی، تاہم مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی،تفصیل کے مطابق محلہ فتح آباد کچی آبادی کے رہائشی پیر محمد نے پولیس کو درخواست گذراتے ہوئے بتایا کہ اس کی 11سالہ کمسن بیٹی گھر کے باہر کھیل رہی تھی کہ اوباش ملزم ظفر اقبال بچی کو بھلا پھسلا کر ساتھ لے گیا اور اس کے ساتھ فحش حرکات کر رہا تھا کہ محلہ دار نے دیکھ کر شور مچایا تو ملزم بچی کو چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا جس پر پولیس کو اطلاع کی تو پیپلز کالونی پولیس نے کارروائی عمل میںلاتے ہوئے مقدمہ درج کر کے اوباش ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔




