ممبئی (شوبز نیوز) جے کے رولنگ کے مشہور زمانہ ناول ہیری پوٹر سے ماخوذ کہانی کو اب شائقین کیلئے ٹی وی سیریز کے طور پر پیش کیا جارہا ہے۔ایچ بی او ٹی وی پر نئی سیریز پیش کی جائے گی، مصنفہ جے کے رولنگ کی مشہور زمانہ کتاب ہیری پوٹر پر کئی فلمیں بننے کے بعد اب سے ٹی وی کی زینت بنانے کی تیاری کی جارہی ہے، سیریز کے مرکزی کردار ہیری اور روبیئس لندن کی مصروف سڑکوں پر شوٹنگ کرتے نظر آئے۔




