لاہور(بیورو چیف)صوبائی دارلحکومت میں پرچون سطح پر 15کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 100روپے ،80کلو میدہ فائن کی بوری کی قیمت میں 500روپے اور 50کلو سوجی کے تھیلے کی قیمت میں 500روپے کا اضافہ کر دیا گیا ۔ لاہور آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر حاجی محمد یوسف کے مطابق 15کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1700روپے سے بڑھ کر 1800روپے کی ہوگئی۔




