16 سال کا ساتھ پل بھر میں ختم’ نامور اداکار جوڑے میں علیحدگی ہو گئی

ممبئی (شوبز نیوز) مشہور ٹی وی اسٹارز جے بھانوشالی اور ماہی وج نے شادی کے 16 سال بعد باضابطہ طور پر علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے۔انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جے بھانوشالی اور ماہی وج نے سوشل میڈیا پر ایک مشترکہ بیان جاری کیا جس میں انہوں نے باہمی احترام، سکون اور اپنے بچوں کو ترجیح دینے پر زور دیتے ہوئے علیحدگی کی تصدیق کی۔انسٹاگرام پر جاری اپنے مشترکہ بیان میں جے بھانوشالی اور ماہی وج نے لکھا کہ آج ہم زندگی کے اس سفر میں اپنی راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کر رہے ہیں مگر ہم اب بھی ایک دوسرے کا ساتھ دینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں