لاہور(بیورو چیف)رائیونڈ مانگا روڈ پر 2 سالہ بچی نالے میں گر کر جاں بحق ہو گئی ۔ ریسکیو 1122کے مطابق اطلاع ملتے ہی ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا اور بچی کو مردہ حالت میں نالے سے باہر نکال لیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ 2 سالہ بچی اپنی بہن کے ساتھ کھیلتے ہوئے پائوں پھسل جانے سے نالہ میں گری ۔




