صفدرآباد(نامہ نگار)تحصیل کچہری سانگلہ ہل کے قریب کینال روڈ پر2 موٹر سائیکلوں کے تصادم میں 4 افراد زخمی ہو کر ہسپتال پہنچ گئے۔اطلاعات کے مطابق سانگلہ ہل تحصیل کچہری کینال روڈپر دو موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیںجس کے نتیجے میں 15 سالہ عبد الرحمان ، 23 سالہ طلال،16 سالہ واصف اور16 سالہ شفان زخمی ہو گئے۔ریسکیو 1122 کے اہل کاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سانگلہ ہل منتقل کر دیا۔




