2025ء میں نوجوان کرکٹرز پر بھرپور توجہ دی گئی

لاہور (سپورٹس نیوز) سال 2025 میں پاکستان ڈومسٹک کرکٹ میں نمایاں بہتری آئی، نوجوان کرکٹرز پر بھرپور توجہ دی گئی، جس کی وجہ سے کئی اسٹار سامنے آئے۔ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ خرم نیازی کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے وژن کی وجہ سے ڈومسٹک کرکٹ میں حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں۔2025 نوجوان کرکٹرز کا سال ثابت ہوا کیونکہ اس سال پاکستان کے ڈومیسٹک کرکٹ ڈھانچے میں نمایاں بہتری آئی، نوجوانوں کرکٹرز پر خصوصی توجہ دی گئی، ان کیلیے نئے ایونٹس کا انعقاد کیا گیا۔پہلی بار پورے پاکستان میں اسکول کرکٹ متعارف کروائی گئی، جو مختلف درجوں میں کھیلی گئی۔ انڈر 15، انڈر 17 اور انڈر19کے ساتھ فرسٹ کلاس کرکٹ، پاکستان شاہینز کے بے شمار ایونٹس ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں