2025میں صنفی تشدد کے واقعات میں اضافہ

لاہور(بیوروچیف) پاکستان میں سال 2025میں صنفی تشدد کے واقعات میں 25فیصد اضافہ ہوا، خواتین کی سائبر ہراسگی کے 2ہزار 586واقعات ہوئے جبکہ 470خواتین غیرت کے نام پر قتل کی گئیں۔ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے سال 2025کے مخدوش انسانی حقوق پر سالانہ رپورٹ جاری کر دی۔رپورٹ کے مطابق سال 2025میں پاکستان بنیادی حقوق کے نفاذ کے حوالے سے 143ممالک میں 130ویں نمبر پر رہا، سزائے موت کی شرح میں بھی اضافہ ہوا، 2025میں ایک ہزار 272 دہشت گردانہ حملوں اور انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں3ہزار417اموات ہوئیں، 2ہزار 134افراد زخمی ہوئے۔ایچ آر سی پی کی سالانہ رپورٹ کے مطابق پورے ملک میں ایک ہزار155پولیس مقابلوں میں ایک ہزار 696 افراد مارے گئے، ان میں سے سی ٹی ڈی پنجاب کے ایک ہزار128انکانٹرز میں977افراد مارے گئے، جیلوں میں استعداد سے زیادہ قیدیوں کی شرح 171فیصد تک پہنچ چکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں