3مریضوں میں منکی پاکس کی تصدیق

بہاولپور (نامہ نگار)بہاولپور کے بہاول وکٹوریہ ہسپتال میں زیر علاج 3مریضوں میں منکی پاکس کی تصدیق ہوگئی ۔ ڈپٹی کمشنر بہاولپور کے مطابق تینوں افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، یو اے ای سے رشتہ دارو ں کی وجہ سے آئے تینوں مریضوں میں بیماری پھیلی۔انہوں نے بتایا کہ مریض کو آئسولیشن وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے جبکہ مکمل مانیٹرنگ جاری ہے ادھر ہسپتال انتظامیہ کے مطابق منکی پاکس آئسولیشن وارڈ کی نرس میں منکی پاکس کی تصدیق ہوئی ہے،نرس اور اس کے اہل خانہ کو قرنطینہ کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں