30سے زائد بھیڑیں و بکریاں مضر صحت پانی پینے سے ہلاک

عمر کوٹ (نامہ نگار)عمرکوٹ میں گائوں کاروڑو سماں میں30سے زائد بھیڑیں اور بکریاں مضر صحت پانی پینے سے ہلاک ہوگئیں ۔ علاقہ مکین کے مطابق 50سے زائد بھیڑیں، بکریاں اور اونٹ پانی پینے کے بعد منہ کی بیماری میں مبتلا ہیں۔ انہوں نے شکایت کی کہ اطلاع کے باوجود وٹرنری کا عملہ علاج کے لیے نہیں پہنچا ادھر وٹرنری افسر نے بتایا کہ متاثرہ علاقہ میں عمرکوٹ سے وٹرنری ٹیم روانہ کی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں