30ہزار طلبہ کا ڈیٹا آن لائن اپ لوڈ نہ ہونیکا انکشاف

لاہور (بیوروچیف) سرکاری سکولوں کے 30 ہزار طلبہ کے سالانہ امتحانات کا ڈیٹا آن لائن اپ لوڈ نہ ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے، جس پر متعلقہ حکام نے سخت نوٹس لے لیا ہے۔ذرائع کے مطابق متعدد ڈیڈ لائنز گزرنے کے باوجود ہزاروں طلبہ کا سالانہ رزلٹ سسٹم میں جمع نہیں کرایا جا سکا، جس کے باعث امتحانی ریکارڈ مکمل نہ ہو سکا۔پنجاب ایگزامینیشن کمیشن (PEC) نے رزلٹ تاحال آن لائن جمع نہ کرانے پر متعلقہ سکولوں سے وضاحت طلب کر لی ہے۔لاہور میں بھی درجنوں سرکاری سکولوں کے سربراہان مقررہ وقت پر نتائج جمع نہ کرا سکے، جس کے بعد ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے متعلقہ سکولوں کی فہرست جاری کر دی۔فہرست کیمطابق جوابی کاپیاں اور امتحانی ریکارڈ جمع نہ کرانیوالے اداروں میں گورنمنٹ سکول کرباٹ، غازی آباد، لدھڑ، چڑڑ پنڈ، آر اے بازار، والٹن، گوونڈ اور کسٹم کالونی کے سکول شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سکول انتظامیہ کی سستی اور تاخیر کے باعث سالانہ امتحانات کا ڈیٹا بروقت اپ لوڈ نہیں ہو سکا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں