35ویں نیشنل گیمز کھٹائی میں پڑنے کا امکان

کراچی (سپورٹس نیوز) کراچی میں 6 دسمبر سے شروع ہونے والے 35 ویں نیشنل گیمز کھٹائی میں پڑنے کا امکان ہے۔پاکستان اسپورٹس بورڈ نے سندھ حکومت کو تحریری طور پر اپنے تحفظات سے آگاہ کر دیا، پی ایس بی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر برائے نیشنل فیڈریشنز کی جانب سے سندھ حکومت کے سیکرٹری کھیل کو تحریر کیے جانے والے خط میں استدعا کی گئی ہے کہ نیشنل گیمز میں حقیقی اور تسلیم شدہ کھیلوں کی تنظیموں اور آفیشلز کو مواقع فراہم کیے جائیں ۔ پی ایس بی کی جانب سے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ نیشنل گیمز میں مبینہ طور پر غیر قانونی فیڈریشنز کو شامل کیا گیا ہے، 13 دسمبر تک جاری رہنے والے نیشنل گیمز میں کچھ کھیل ایسی باڈیز یا افراد کی زیر نگرانی منعقد کرائے جا رہے ہیں جن کو پی ایس بی یا متعلقہ بین الاقوامی فیڈریشن تسلیم نہیں کرتیں۔ ویٹ لفٹنگ فیڈریشن پر پی ایس بی کی جانب سے پابندی عائد ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں