فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر نے چار تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تقرر وتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے۔ تبدیل ہونے والوں میں ایس ایچ او تھانہ جھنگ بازار اقبال فرید کو تبدیل کر کے ایس ایچ او تھانہ سٹی سمندری’ وہاں سے ایس ایچ اورائے آفتاب وسیم کو ایس ایچ او تھانہ ساہیانوالہ’ ایس ایچ او تھانہ چک جھمرہ انسپکٹر افضل کو ایس ایچ او تھانہ جھنگ بازار اور پولیس لائن سے انسپکٹر رضوان شوکت کو ایس ایچ او تھانہ چک جھمرہ تعینات کر دیا۔ جنہوں نے اپنے عہدوں کا چارج سنبھال کر فرائض کی ادائیگی شروع کر دی۔




