4 رکنی قومی ٹیم سینئر ورلڈ ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ میں حصہ لے گی

اسلام آباد(سپورٹس نیوز)چاررکنی قومی ٹیم سینئر ورلڈ ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ میں حصہ لے گی،چیمپئن شپ 13 سے 23 اکتوبر 2025 تک نیشنل باؤلنگ سٹیڈیم، رینو، نیواڈا، یو ایس اے میں کھیلی جائے گی۔پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل لیفٹیننٹ کرنل (ر) کامران خالد جنجوعہ نے چار رکنی قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ قومی ٹیم کی قیادت اعجاز الرحمن کرینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں