فیصل آباد (ایجوکیشن رپورٹر ‘شاہد مقرب) پنجاب بھر میں ڈیجیٹل ٹریننگ کا آغاز، 40اضلاع کے 1249اساتذہ کی تربیت۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت محکمہ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں تعلیمی انقلاب کا ایک اور اہم قدم۔ PECTAA نے صوبہ بھر کے اساتذہ کے لیے 4روزہ Google Workspace for Education ٹریننگ پروگرام کا آغاز کر دیا ہے۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی فیصل آباد رائو عبدالکریم کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق یہ ٹریننگ 21سے 24جولائی 2026تک جاری رہے گی۔ اس پروگرام میں پنجاب کے 40اضلاع سے 1249اساتذہ حصہ لے رہے ہیں۔اس تربیتی پروگرام کا مقصد اساتذہ کو جدید ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے تاکہ وہ کلاس روم میں ٹیکنالوجی کو موثر طریقے سے تدریس اور سیکھنے کے عمل میں ضم کر سکیں۔ٹریننگ کے دوران اساتذہ کو:* Google IDs کا استعمال Google Classroom کا قیام اور مینجمنٹ Gemini Certification (L1, L2) سمیت Google Drive, Docs, Sheets اور Gmail جیسے اہم ٹولز پر مکمل تربیت دی جائے گی۔ ماہرین تعلیم کے مطابق یہ پروگرام پنجاب کے سرکاری سکولوں میں ڈیجیٹل لرننگ کے فروغ میں سنگ میل ثابت ہوگا اور طلبا و اساتذہ دونوں کو عالمی معیار کی تعلیم سے جوڑنے میں مددگار ہوگا۔




