کراچی(سپورٹس نیوز) شہر قائد میں ہونیوالے اوور 40ٹی 20کرکٹ ورلڈ کپ کے گروپس کا اعلان کردیا گیا۔گروپس کا اعلان پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن نے کیا، ٹورنامنٹ 21 نومبر سے پاکستان میں ہو گا، اوور 40 ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کے گروپ ون میں پاکستان، ویسٹ انڈیز، جنوبی افریقا، ہانگ کانگ، کینیڈا اور یو اے ای شامل ہیں۔گروپ ٹو میں آسٹریلیا، امریکا، سری لنکا، زمبابوے، سعودی عرب اور ریسٹ آف دی ورلڈ شامل ہیں، اوور 40 ٹی 20 ورلڈ کپ میں 40 سال سے زائد عمر کے کھلاڑی ٹیموں میں شامل ہوں گے۔




