گوجرہ (نامہ نگار) پا نچ ماہ گزرنے کے باوجود بارہ سا لہ معصوم لڑکے کے قاتل گرفتار نہ ہو سکے۔ واضح رہے کہ پا نچ ما ہ قبل چک نمبر 279 ج ب کے زاہد کے 12 سا لہ بیٹے ارحم کو نا معلو م افراد نے گاؤ ں سے اس وقت اغوا کرلیا جب وہ سکو ل سے آ نے کے بعد کھیلنے کیلئے گھر سے نکل گیا تھا جسے بعد ازا ں قتل کرکے نعش گاؤ ں کے قبرستا ن میں پھینک دی والدین اپنے جگر گوشے کو ڈھونڈتے رہے تھا نہ نوا ں لا ہور پو لیس نے بچے کے اغوا کا مقدمہ درج کرلیا مگر ملزم اور مغوی نہ مل سکا مگر چند روز بعدبچے کی نعش کی با قیات گا ؤ ں مذکور کے قبرستا ن سے ملیں جو معصوم ارحم کی ثابت ہو ئیں نوا ں لاہور پولیس ملزما ن کو تلا ش کرتی رہی مگر اصل ملزما ن تلا ش کرنے میں نا کا م رہی ذرائع کے مطا بق تھا نہ نوا ں لاہور پو لیس نے ایک شخص کو مشکوک سمجھ کر گرفتار کیا ہے اور مصروف کا رروا ئی ہے علا قہ مکنیو ں نے وزیر اعلیٰ پنجا ب مریم نواز اور آ ئی جی پنجا ب سے مطا لبہ کیا ہے کہ معصوم کے قتل کے مقدمہ کی تفتیش سی سی ڈی پولیس کے حوا لے کی جا ئے اور گرفتار مشکو ک ملزم کو سی سی ڈی کے حوا لے کیا جا ئے تا کہ دیگر ملزما ن کی تلا ش کرکے معصوم ارحم کے ورثا کو انصا ف فرا ہم کیا جا ئے۔




