55پروازیں تاخیرکا شکار

اسلام آباد (بیوروچیف) موسمی اور انتظامی مسائل کی وجہ سے آج 55ملکی اور غیر ملکی پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا ہے فلائٹ شیڈول کے مطابق اسلام آباد میں طوفان بادوباراں کے باعث16پروازوں میں 7 گھنٹے تک تاخیر ہوئی۔بارش کے باعث کراچی اسلام اباد کی 6 پروازوں میں ڈیڑھ سے 7 گھنٹے کی تاخیر ہوئی۔لاہور ایئر پورٹ کی 14 پروازوں میں 1 سے 11 گھنٹے تک تاخیر ہوئی۔دبئی سے لاہور کی پرواز پی اے 41 کی آمد میں 11 گھنٹے تاخیر جبکہ لاہور سے جدہ کی 2 پروازوں میں 10 گھنٹے اور لاہور سے شارجہ کی پرواز میں 11 گھنٹے کی تاخیر ہوئی۔کوالالمپور سے لاہور کی پرواز میں ساڑھے 5 گھنٹے کی تاخیر ہوئی۔کراچی ایئر پورٹ کی 9 پروازوں میں 1 سے 3 گھنٹے تک تاخیر ہوئی۔ملتان سے شارجہ، دبئی اور مدینہ منورہ کی 6 پروازوں میں 1 سے 10 گھنٹے کی تاخیر ہوئی۔سیالکوٹ سے شارجہ، دبئی اور ابوظبی کی 5 پروازوں میں ڈھائی گھنٹے تک تاخیر ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں