7روز میں20ہزار افغانی ملک بدر

اسلام آباد (بیوروچیف) طورخم بارڈر سے غیر قانونی افغان مہاجرین کو افغانستان بھجوانے کا سلسلہ جاری ہے، یکم اپریل سے اب تک 20ہزار سے زائد غیر قانونی تارکین وطن کو واپس بھجوایا جاچکا ہے۔ذرائع کے مطابق طورخم بارڈر سے غیر قانونی افغان مہاجرین کو افغانستان بھجوانے کا سلسلہ جاری ہے، یکم اپریل سے اب تک 20ہزار سے زائد غیر قانونی تارکین وطن کو واپس بھجوایا جاچکا ہے۔3 ہزار 53 پروف آف ریذیڈنس (پی او آر) کارڈ کے حامل جب کہ 17ہزار 694غیر قانونی مقیم افغانیوں کو افغانستان بھجوایا گیا ہے۔خیبر پختونخوا سے 11ہزار 134، پنجاب سے 5ہزار 868جب کہ اسلام آباد سے ایک ہزار 733 افغانی طورخم سے افغانستان جاچکے ہیں۔سندھ سے 44 جب کہ آزاد کشمیر سے 39 افغانیوں کو طورخم کے راستے افعانستان بھیجا گیا ہے۔ستمبر 2024 سے اب تک مجموعی طور 4 لاکھ 95 ہزار غیر قانونی مہاجرین کو افغانستان بھجوایا جا چکا ہے۔واضح رہے کہ 30 مارچ کو پاکستان میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کی سربراہ نے افغان شہریت کارڈ (اے سی سی ) رکھنے والے افغان باشندوں کے پاکستان چھوڑنے کی آخری تاریخ قریب آنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ اس فیصلے نے افغان برادری کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں