راولپنڈی (بیوروچیف) راولپنڈی کے آٹھ سال کے طالب علم محمد عبداللہ نے غیرمعمولی کامیابی حاصل کرتے ہوئے او لیول اکائونٹنگ کا امتحان پاس کر لیا اورکم عمری میں یہ اعزاز حاصل کر کے عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ محمد عبداللہ نے بتایا کہ انہیں اکائونٹنگ میں دلچسپی اپنے والد سے ملی، اکائونٹنگ ایک دلچسپ مضمون ہے جو کاروبار، کمپنیوں اورمالیاتی نظام کو سمجھنے میں مدد دیتا ہے۔ ننھے طالب علم کاکہنا تھاکہ کامیابی کے لیے پڑھائی اورکھیل کودکے درمیان توازن رکھنا ضروری ہے، نہ ضرورت سے زیادہ پڑھنا درست ہے اور نہ ہی صرف کھیل میں وقت گزارنا، بلکہ ہرکام اعتدال کے ساتھ کرنا چاہیے۔صلاحیت عمرکی محتاج نہیں ہوتی، درست رہنمائی، مسلسل محنت اور والدین کی حوصلہ افزائی ایک بچے کو عالمی ریکارڈ ہولڈربھی بنا سکتی ہے،یہ ننھاطالب علم آج صرف اپنی کامیابی نہیں،بلکہ لاکھوں بچوں کے خوابوں کو بھی نئی اڑان دے رہا ہے۔




