لاہور (بیوروچیف) پنجاب ایجوکیشن کریکولم ٹریننگ اینڈ اسسمنٹ اتھارٹی (پیکٹا) کے اکیڈمک ونگ کی عدم دلچسپی کے باعث کروڑوں روپے کے فنڈز ضائع ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ذرائع کے مطابق اساتذہ اور طلبہ کی انگلش لینگوئج پروفیشنسی بہتر بنانے کے لیے 80کروڑ روپے کے فنڈز جاری کیے گئے تھے، تاہم دو ماہ گزرنے کے باوجود یہ فنڈز تاحال استعمال میں نہیں لائے جا سکے۔




