80ہزار تارکین وطن کے امریکی ویزے منسوخ

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹرمپ انتظامیہ نے جرائم میں ملوث80ہزار تارکین وطن کے ویزے منسوخ کر دیئے۔سینئرامریکی اہلکار کے مطابق زیادہ تر ویزوں کی منسوخیاں تشدد، چوری اور نشے میں ڈرائیونگ کے مقدمات کی وجہ سے ہوئیں۔سینئر امریکی اہلکار نے بتایا کہ 16ہزار ویزے نشے میں ڈرائیونگ اور 12ہزار تشدد کے مقدمات کی وجہ سے منسوخ ہوئے۔امریکی اہلکار کے مطابق ویزا میعاد ختم ہونے اورقانون کی خلاف ورزی پراگست میں 6 ہزار طلبہ کے ویزے منسوخ کیے۔خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ چارلی کرک پرحملے کے بعد اشتعال انگیزپوسٹ کرنے پر گزشتہ ماہ 6 ویزے منسوخ کیے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں