کراچی /لاہور (بیوروچیف) پاکستان میں ایئر لائنز کے انتظامی مسائل کی وجہ سے آج86 پروازیں منسوخ جبکہ59میں تاخیر کا شکار ہو گئیں۔فلائٹ شیڈول کے مطابق ریاض ایئر پورٹ کے لیے ملک بھر کی آج 34 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔کراچی اور لاہور کی 4 پروازوں پی کے 302، 303، پی اے 401 اور 402 میں 5 گھنٹے کی تاخیر ہوئی ہے۔کراچی اور لاہور سے اسکردو کی پروازوں میں 1 سے ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر ہو گئی۔اسلام آباد اور کابل کی 2 پروازوں ایف جی 307، 308 میں 7 گھنٹے کی تاخیر ہوئی ہے۔دبئی سے ملتان کی فلائٹ پی اے811 اور جدہ پی ایف 723 میں ساڑھے 7 گھنٹے کی تاخیر ہو گئی۔اسلام آباد سے کراچی کی نجی ایئر لائن کی پرواز میں 9 گھنٹے تاخیر کر دی گئی۔فلائٹ شیڈول کے مطابق پرواز پی اے 201 آج شام 6 بجے اسلام آباد سے روانہ ہو گی۔




