9سالہ بچی اغواء کے بعد قتل

ننکانہ صاحب(نامہ نگار)پنجاب کے علاقے ننکانہ صاحب میں 9سالہ بچی اغواء کے قتل کردی گئی۔پولیس کے مطابق تھانہ واربرٹن کے نواحی گائوں عالیانوالا میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں 9سالہ بچی رفعت فاطمہ کو مبینہ طور پر اغواء کے بعد قتل کردیا گیا، مقتولہ کی نعش گھر کے قریبایک گڑھے سے برآمد ہوئی۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او ننکانہ ارسلان زاہد بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جنہوں نے جائے وقوعہ کا جائزہ لیا اور مقتولہ کے ورثاء سے ملاقات کرکے اظہار تعزیت کیا۔پولیس ترجمان نے بتایا کہ کرائم سین یونٹ اور پنجاب فرانزک سائنس ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں