9مئی ‘عمران کی ضمانت درخواست سماعت کیلئے مقرر

لاہور(بیوروچیف) لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9مئی جلا گھیرا کے مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کر دیں۔لاہور ہائیکورٹ کا 2رکنی بنچ 10اپریل کو سماعت کرے گا، بنچ میں جسٹس سید شہباز رضوی اور جسٹس طارق سلیم شیخ شامل ہیں۔عدالت نے سپیشل پراسیکیوٹرز کو دلائل دینے کیلئے طلب کررکھا ہے۔بانی پی ٹی آئی نے نو مئی کے 8مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں، عمران خان نے اپنے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کی وساطت سے ضمانتیں دائر کیں، جناح ہاس، عسکری ٹاور، تھانہ شادمان جلا گھیرا سمیت آٹھ مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔اس کے علاوہ لاہور ہائیکورٹ نے ایکس کی بندش کے خلاف دائر درخواستیں بھی سماعت کیلئے مقرر کر دیں۔چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 8اپریل کو سماعت کرے گا، بنچ کے دیگر اراکان مین جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس علی ضیا باجوہ ہوں گے،عدالت نے چیئرمین پی ٹی اے سے تفصیلی جواب طلب کر رکھا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں