9مئی مقدمات کی ایک ہی سماعت کی درخواست مسترد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نومئی کے مقدمات کی ایک ہی سماعت کی درخواست مسترد کردی ہے۔ شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق نے ایک ہی سماعت کیلئے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔ تفصیلات کے مطابق نو مئی کو حساس ادارے کے دفتر پر حملہ سمیت گھیرائو جلائو کے مقدمات میں ملوث ملزم شیخ راشد شفیق کی طرف سے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں درخواست دائر کی گئی کہ نو مئی کو ایک ہی وقوعہ ہواہے اس لیے اسکے تمام مقدمات کی ایک ہی سماعت کی جائے جس کے بعد انسداد دہشت گردی کی عدالت کے سپیشل جج جاوید اقبال شیخ نے ملزم کی درخواست مسترد کرتے ہوئے تحریر کیا ہے کہ یہ معاملہ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے دائرے سماعت میں نہیں آتا ہے اس لیے اس درخواست کو مسترد کیا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں