اوہائیو( مانیٹرنگ ڈیسک )امریکی ریاست اوہائیو کی ایک معمر ایتھلیٹ نے90سال کی عمر میں تقریبا 3منٹ تک ڈیڈ ہینگ پوزیشن پر رہ کر گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا میڈیا رپورٹس کے مطابق گنیز ورلڈ ریکارڈ نے کہا کہ این کرائل ایسلسٹن کی عمر 90 سال اور 231 دن ہے، یہ 2 منٹ 52 سیکنڈ تک ڈیڈ ہینگ پوزیشن میں رہیں۔ انہوں نے یہ ریکارڈ اینی جوڈس سے چھینا ہے جنہوں نے 81 سال کی عمر میں 2024 میں یہی ریکارڈ قائم کیا تھا۔ این کرائل، جنہوں نے اپنی زندگی کے دوران 10 مختلف کھیل کھیلے اور ان کی کوچنگ کی، نے فروری میں اپنی ریکارڈ کوشش کے لیے تربیت شروع کی۔ مزید پڑھیں:پاکستان کی ایتھلیٹ ثمر خان نے تاریخ رقم کر دی ایسلسٹین نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کو بتایا کہ میرے لیے ریکارڈ کے لیے جانا اور اس طرح سے جشن منایا جانا بالکل نیا تھا ۔ میں نے اپنی زندگی اپنے چار بچوں اور 10 پوتے پوتیوں کو ان کے مختلف ایتھلیٹک مقابلوں اور کامیابیوں میں خوش کرنے کیلئے گزاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے 90 سالوں میں کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ میں اتنا خوش قسمت ہوں گی کہ مجھے توجہ مرکوز کرنے والی تربیت، مدد اور حقیقت میں گنیز ورلڈ ریکارڈ کا ٹائٹل حاصل ہوگا۔




