اڑان پاکستان انقلابی پروگرام

اسلام آباد (بیوروچیف) اڑان پاکستان ایک انقلابی پروگرام ہے جو 5Esفریم ورک کے تحت پاکستان کو مضبوط، مستحکم اور خوشحال بنانے کی حکمت عملی فراہم کرتا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد 2035تک پاکستان کی معیشت کو 1کھرب ڈالر اور 2047تک 3کھرب ڈالر تک پہنچانا ہے۔یہ پروگرام پانچ اہم ستونوں پر مبنی ہے جن میں برآمدات ،. ای-پاکستان ، ماحولیاتی تحفظ ، توانائی و انفراسٹرکچر ، مساوات، اخلاقیات و اختیارشامل ہیں۔ 5Es فریم ورک کے تحت اہم اہداف میں برآمدات: ترقی کی بنیاد منصوبہ: پاکستان کو برآمدات پر مبنی معیشت میں تبدیل کرنا، سالانہ برآمدات کو 60 بلین ڈالر تک لے جانا۔ ، آئی ٹی، زراعت، تخلیقی صنعت، معدنیات، اور بلیو اکانومی کو فروغ دینا، Made in Pakistan کو اعتماد کا نشان بنانا، روپے کو مستحکم کرنا، درآمدات پر انحصار کم کر نا، مستقل ترقی کی راہ ہموار کرنا، ای-پاکستان: ٹیکنالوجی کی طاقت کا استعمال منصوبہ: ڈیجیٹل انقلاب کے ذریعے معیشت میں تبدیلی لانا۔ شامل ہیں۔ آئی سی ٹی فری لانسنگ انڈسٹری کو 5 ارب ڈالر تک لے جانا، سالانہ 200,000 آئی ٹی گریجویٹس تیار کرنا، پہلا پاکستانی اسٹارٹ اپ یونیکورن تخلیق کرنا، 100 ملین موبائل سبسکرائبرز تک رسائی حاصل کرنا ، آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور سائبر سیکیورٹی کی صلاحیت کو بہتر بنانا، نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع، پاکستان کو عالمی ٹیکنالوجی کے مرکز کے طور پر تیار کرنا بھی شامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں