نادرا کا احسن اقدام،بچوں کا سکیورٹی(ب) فارم بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد (بیوروچیف) نادراکی جانب سے دس سال سے بڑے بچوں کیلئے خصوصی سیکیورٹی فیچرزکے حامل ب فارم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیرداخلہ محسن نقوی کاکہنا ہے کہ خصوصی ب فارم رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کااجرا مرحلہ وار 15جنوری سے کیا جائیگا، نادرا کا محکمہ پاسپورٹ کے اشتراک سے بچوں کی انگلیوں کے نشانات اورتصویرکوب فارم میں شامل کیا جائیگا، ان اقدامات سے بچوں کی شناختی معلومات کی چوری اورغلط استعمال کو روکنے میں مدد ملے گی۔ محسن نقوی نے مزید کہا یہ اقدامات بچوں کے جعلی شناختی کارڈ، غیرقانونی پاسپورٹ، انسانی اسمگلنگ جیسے جرائم روکنے میں معاون ثابت ہوںگے، چیئرمین نادرا، ڈی جی پاسپورٹ اورپوری ٹیم کومختصر مدت میں ب فارم میں اصلاحات متعارف کرانے پرمبارکباد دیتا ہوں، پہلے مرحلے میں 10سے18سال تک کے بچوں سے نادرا سینٹر پر انگلیوں کے نشانات اور تصویریں لی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں