گذشتہ سال فیصل آباد میں39690حادثات میں6849افراد جاں بحق

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) گذشتہ برس 2024ء کے دوران ضلع فیصل آباد میں 39690حادثات میں6849افراد زندگی کی بازی ہار گئے ریسکیو1122ذرائع کے مطابق گذشتہ برس2024کے دوران مجموعی طور پر157324کالز موصول ہوئیں جن میں33754ٹریفک حادثات’آگ لگنے کے2065،فائرنگ ،خودکشی،اقدام خود کشی ،لڑائی جھگڑے کے3583واقعات،ڈوبنے کے 111،عمارتیں گرنے کے169،سلنڈر پھٹنے کے8،جبکہمیڈیکل105877ایمرجنسی اور دیگر متفرق11757کے مختلف واقعات رونما ہوئے،ریسکیو1122کی ٹیموں نے بروقت موقع پر پہنچ کر149094افراد کو ریسکیوکیا۔74693افراد کو موقع پر فرسٹ ایڈ کی سہولت فراہم کرتے ہوئے67552افراد کو تشویشناک حالت میں مختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا گیا جبکہ اس دوران مجموعی طور پر6849افراد زندگی کی بازی ہار گئے،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال کا کہنا ہے کہ سردیوں کے موسم میں گیس ہیٹر اور انگیٹھی کا استعمال بڑھ جاتا ہے جس کیوجہ سے آگ لگنے کے واقعات میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے شہریوں کو چاہیے کہ وہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔ریسکیو1122عوام کو بہترین ریسکیو1122سروس کی فراہمی کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں