پہلی شمشاہی ،برآمدات اور درآمدات میں اضافہ

اسلام آباد (بیوروچیف) رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں برآمدات 10.52اور درآمدات میں 6.11فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا جبکہ تجارتی خسارے میں 0.18فیصد اضافہ ہوا۔وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دسمبر 2024میں ماہانہ بنیادوں پر تجارتی خسارے میں 46.61فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 34.80فیصدکااضافہ ریکارڈ ہوا جبکہ جولائی سے دسمبرتک تجارتی خسارے میں 0.18فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 6ماہ میں برآمدات 10.52فیصدبڑھیں جبکہ دسمبر 2024میں سالانہ بنیادوں پر 0.67فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ماہانہ بنیادوں پر دسمبر میں برآمدات میں 0.28فیصد اضافہ ہوا، اس کے علاوہ دسمبر میں ماہانہ اورسالانہ بنیادوں پر درآمدات میں بھی اضافہ ہوا۔وفاقی ادارے کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں درآمدات 6.11 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں