ملک میں2030تک 30فیصد الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال کا ہدف

اسلام آباد (بیوروچیف) پاکستان میں 2030 تک30فیصد الیکٹرک وہیکل کے استعمال کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جبکہ بین الاقوامی کمپنیاں کیجانب سے ای وی یونٹس اور چارجنگ انفرا اسٹرکچر کے قیام میں معاونت کا سلسلہ جاری ہے۔ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان میں الیکٹرک وہیکل انڈسٹری کا فروغ اور بین الاقوامی کمپنیوں کی جانب سے ای وی یونٹس اور چارجنگ انفرا اسٹرکچر کے قیام کی معاونت جاری ہے۔پاکستان میں 2030 تک 30فیصد الیکٹرک وہیکل کے استعمال کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، چین کی متعدد کمپنیوں کے ذریعے پاکستان میں الیکٹرک وہیکل مارکیٹ میں توسیع کی جارہی ہے۔چین کی کمپنیاں چنگان، ایم جی اور آئما نے پاکستان میں الیکٹرک وہیکل لانچ کرنے کا منصوبہ بنالیا۔ایس آئی ایف سی کے تعاون سے 25کروڑ ڈالر کی نجی سرمایہ کاری کا امکان ہے، پاکستان کے نشاط گروپ نے جنوبی کوریا کی ہونڈائی کمپنی کے ساتھ ای وی متعارف کروانے کا اعلان کردیا۔پاکستان کی جغرافیائی لوکیشن ای وی برآمدات کیلئے ایک اہم پلیٹ فارم قرار دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں