مختلف واقعات میں مسلح افراد کی فائرنگ سے خاتون سمیت4افراد لہولہان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مختلف واقعات کے دوران مسلح افراد نے فائرنگ کر کے خاتون سمیت چار افراد کو بری طرح زخمی کر دیا’ حملہ آور ہوائی فائرنگ اور دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے، مضروبان کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔ تفصیل کے مطابق تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقہ پیپلزکالونی نمبر2 میں معمولی جھگڑے پر ملزمان زید وغیرہ نے فائرنگ کر کے مخالف شیر علی ولد ارشاد کو بری طرح زخمی کر دیا، ملت ٹائون کے علاقہ میں دکان خالی کروانے کے جھگڑے پر مسلح افراد حنیف وغیرہ نے فائرنگ کر کے عرفان حسین شاہ کو لہولہان کر دیا، تھانہ صدر کے علاقہ الٰہی آباد کی رہائشی فوزیہ بی بی کا کہنا ہے کہ گھریلو جھگڑے پر ملزمان عارف وغیرہ نے چھریوں کے وار کر کے اسکی بیٹی مناہل کو بری طرح گھائل کر دیا۔ علاوہ ازیں جڑانوالہ روڈ پر عداوت کی بناء پر مشتعل ملزمان نے فائرنگ کر کے مخالف فریاد کو زخمی کر کے فرار ہو گئے۔ مضروبان کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں