ساہیانوالہ(نامہ نگار) تھانہ چک جھمرہ کے علاقہ میں گذشتہ رات سے غائب 45سالہ مل ورکر خاتون کی نلے والا جناح آبادی کے قریب راجباہ سے نعش برآمد، پولیس کی مدعیت میں خاتون سمیت چھ افراد پر قتل کی ایف آئی آر درج کردی گئی۔ ایف آئی آر کے مطابق محلہ اسلام پورہ کے رہائشی نذر عباس نے پولیس کو موقف دیتے ہوا بتایا کہ اس کی 21سالہ بیٹی گھر سے نامعلوم فرد کے ساتھ لاپتہ ہوگئی جس پر اس کے حقیقی بھائیوں مظہر علی، چاند علی کو رنج تھا کہ اس نے خود اپنی بیٹی کو کسی کے ساتھ بھیج کر ان کی عزت پامال کی ہے اسی رنج کی بنا انہوں نے اپنی ساتھی نامعلوم خاتون و دیگر کے ساتھ مل کر اس کی بیگم 45سالہ عابدہ کو مائی کے دربار کے نزدیک راجباہ میں ڈبو ڈبو کر تشدد کرکے مار ڈالا تاہم نذر حسین نے خود ایف آئی آر کا مدعی بننے کی بجائے سب انسپکٹر آصف علی کو مدعی بنوا دیا پولیس ایف آئی آر درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے۔




