اسرائیلی فورسز کا وحشی پن،2روز میں150فلسطینی شہید

غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی فورسز کی غزہ پر بمباری کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 2 روز سے جاری شدید فضائی حملوں میں مزید 150 سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے’قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق فلسطین کے محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ ہفتے کی صبح بھی غزہ شہر کے مغرب میں الصحابہ اسٹریٹ پر واقع شوباکی خاندان کے گھر پر حملے میں میاں بیوی اور بیٹا شہید ہوگئے۔دریں اثنا اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے وسطی غزہ کے علاقے دیر البلاح میں الاقصی شہدا ہسپتال کے قریب بے گھر فلسطینیوں کے خیموں پر بمباری کی، تاہم زخمیوں کی حتمی تعداد اور صورتحال کی سنگینی کا فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکا۔کمیونٹی ٹریننگ سینٹر فار کرائسز مینجمنٹ کی ایک حالیہ تحقیق تباہ کن تصویر پیش کرتی ہے، غزہ کے 96 فیصد بچوں کا خیال ہے کہ ان کی موت قریب ہے۔انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے کمال ادون ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حسام ابو صفیہ کی حراست غزہ کے صحت کے شعبے کو تباہ کرنے کی اسرائیل کی وسیع تر کوششوں میں نسل کشی کے عزائم کی علامت ہے۔دوسری طرف قطر میں مذاکرات کا دوبارہ آغاز ہوگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں