DHQہسپتال ایمرجنسی وارڈ میں تعمیراتی کام مکمل نہ ہوسکے،مریض پریشان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) الائیڈ ٹو ڈی ایچ کیو ہسپتال کی ایمرجنسی وارڈ میں تعمیراتی کام مکمل نہ ہو سکے، الٹراسائونڈ روم اور واش رومز کی تعمیر مکمل نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں اور ان کے لواحقین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ ہسپتال انتظامیہ نے چپ سادھ رکھی ہے۔ تفصیل کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی طرف سے الائیڈ ٹو ہسپتال کی تزئین وآرائش کے دوران ایمرجنسی وارڈ کی تزئین وآرائش وتعمیر ومرمت کا کام دیا گیا تھا تاہم ٹھیکیدار کی طرف سے ایمرجنسی وارڈ میں واقع الٹرا سائونڈ روم اور واش رومز کی تعمیر ابھی تک مکمل نہ ہو سکی جبکہ الٹراسائونڈ کا کام ڈائیگناسٹک بلاک کے باہر مریضوں کے لواحقین کے بیٹھنے کے لیے بنائے جانیوالے کمرہ میں کیا جا رہا ہے اور واش رومز کی تعمیر مکمل نہ ہونے کے باعث مریضوں اور ان کے لواحقین کو رفع حاجت کیلئے بالائی منزل یا پھر ہسپتال کے مختلف وارڈز میں جانا پڑتا ہے جبکہ ٹھیکیدار غائب اور ہسپتال انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں