اسرائیل کی رہائشی عمارت پر بمباری،70فلسطینی شہید

غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک) غزہ میں بدترین صیہونی دہشت گردی جاری ہے،اسرائیلی فوج نے غزہ سٹی میں رہائشی عمارت پر بمباری کر دی ایک دن میں سترسے زائد فلسطینی شہید ہو گئے۔ قابض فوج نے العودہ اسپتال کو فوری خالی کرنیکی وارننگ جاری کردی،انتظامیہ کے مطابق اسپتال میں چھتیس مریض اورعملے کے پینسٹھ ارکان محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔تل ابیب میں نیتن یاہو کیخلاف شہریوں نیاحتجاج کیامظاہرین نے قیدیوں کی رہائی کے لیے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا، صیہونی پولیس مظاہرین پر ٹوٹ پڑی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں