مشکوک کار کا تعاقب کرتے پولیس موبائل کو حادثہ،2اہلکار اورراہگیر جاں بحق

سکھر (نامہ نگار) سکھر میں مشکوک کار کے تعاقب میں پولیس موبائل درخت سے ٹکرانے کے واقعے میں 2پولیس اہلکاروں سمیت3افراد جاںبحق ہوگئے’پولیس کے مطابق3زخمی پولیس اہلکار اسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ کار سوار مشکوک افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ایس ایس پی سکھر امجد شیخ کے مطابق پولیس موبائل رینگ روڈ پر گشت پر تھی کہ مشکوک کار سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا گیا۔مشکوک کار سواروں کی جانب سے نا رکنے پر کار کا تعاقب کیا گیا تو جعفرآباد کے قریب تیز رفتار پولیس موبائل بے قابو ہوکر درخت سے ٹکرا گئی۔ایس ایس پی سکھر کا کہنا ہے کہ کار سواروں کی تلاش کیلئے پولیس کی کوشش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں