شدیددھند ‘ فلائٹس آپریشن متاثر

لاہور(بیوروچیف) پنجاب کے مختلف شہروں میں آج بھی دھند کا بسیرا ہے، حد نگاہ انتہائی کم ہونے کے باعث موٹر ویز کو مختلف مقامات سے بند کیا گیاہے۔ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق دھند کے باعث موٹروے ایم 2لاہور سے کوٹ مومن، ایم 3فیض پور سے سمندری تک بند ہے جبکہ لاہور سیالکوٹ موٹر وے ایم 11پر بھی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہے۔قومی شاہراہوں پر بھی دھند کے باعث حد نگاہ کم ہونے پر ڈرائیورز کو مشکلات کا سامنا ہے۔ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیور حضرات دھند میں گاڑیوں پر فوگ لائٹس کا استعمال یقینی بنائیں، اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں اور تیزی سے لین تبدیل نہ کریں، شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنا چاہیے۔اس کے علاوہ دھند کے باعث فلائٹس آپریشن بھی متاثر ہے، کئی پروازیں تاخیر کا شکار ہیں جس سے عوام کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں