دنیا کی معمر ترین خاتون کا انتقال

ٹوکیو (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کی معمر ترین خاتون ٹومیکو ایتوکا 116برس کی عمر میں انتقال کر گئیں، جاپان کی معمر خاتون کو گنیز ورلڈ ریکارڈ نے اگست 2024میں دنیا کی سب سے بڑی عمر کی خاتون قرار دیا تھا میڈیا رپورٹ کے مطابق ایتوکا کی وفات کے بعد دنیا کی سب سے معمر شخصیت کا اعزاز برازیل کی نن ماریا لوئز کو مل گیاہے جو جاپانی خاتون سے صرف 16دن چھوٹی ہیں۔ جاپان کے شہر آشیا کی 116سالہ ایتوکا 29دسمبر کو نرسنگ ہوم میں وفات پا گئیں۔ ایتوکا 23مئی 1908کو اوساکا میں پیدا ہوئی تھیں اور ان کی عمر نے دنیا کی سب سے معمر شخصیت ہونے کا اعزاز حاصل کیا, وہ 2019سے نرسنگ ہوم میں مقیم تھیں اور ان کے چار بچے اور پانچ پوتے پوتیاں اور نواسے نواسیاں ہیں۔ ایتوکا نے دونوں عالمی جنگیں، وبائی امراض، اور ٹیکنالوجی کی بڑی ترقی کا دور دیکھا تھا۔ جاپان میں خواتین کی طویل عمر کا رجحان ہے اور وہاں 95ہزار افراد کی عمر سو سال سے زیادہ ہے جن میں 88فیصد خواتین ہیں.جاپان میں بڑھتی معمر آبادی اور سکڑتی افرادی قوت سے ملک کو معاشی مشکلات کا سامنا ہے جبکہ ایشیا کے میئر نے ایتوکا کی طویل زندگی کو حوصلہ اور امید کا ذریعہ قرار دیا۔ ایتوکا کو کیلے اور دودھ سے بنے مشروب کالپس پسند تھے، جبکہ جاپان کی 12کروڑ 40لاکھ کی آبادی میں ایک تہائی افراد 65سال یا اس سے زیادہ عمر کے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں