ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم 19برس بعد پاکستان پہنچ گئی

لاہور (سپورٹس نیوز) ویسٹ انڈیز کی ٹیم 19برس بعد ٹیسٹ سیریز کھیلنے پاکستان پہنچ گی ہے۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دو میچز کھیلے جائیں گے۔ویسٹ انڈیز پاکستان شاہینز کے خلاف 10سے 12جنوری تک تین روزہ میچ بھی کھیلے گا۔پہلا ٹیسٹ 17سے 21جنوری تک ملتان میں کھیلا جائے گا، دوسرا ٹیسٹ 25سے 29جنوری تک کھیلا جائے گا۔آخری بار ویسٹ انڈیز نے 2006میں تین ٹیسٹ کھیلے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں