فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ستیانہ روڈ سے ٹریفک کے مسائل کو ختم کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے’ انجمن تاجران ستیانہ روڈ کے صدر شوکت علی رانا’ سینئر نائب صدر شفاعت علی رانا ‘ جنرل سیکرٹری رانا قدیر حسین اور ان کی ٹیم کی تجاویز کی روشنی میں ستیانہ روڈ کو ماڈل روڈ بنا کر دم لیں گے ان خیالات کا اظہار سٹی ٹریفک پولیس آفیسر فرحان اسلم’ سابق ایم پی اے میاں طاہر جمیل نے ستیانہ روڈ کو ماڈل روڈ بنانے اور یہاں سے ٹریفک کے مسائل کو ختم کرنے کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس کے شرکاء سے کیا’ اجلاس میں انجمن تاجران ستیانہ روڈ کے صدر شوکت علی رانا’ سینئر نائب صدر شفاعت علی رانا ‘ جنرل سیکرٹری رانا قدیر حسین’ حاجی محمد جمیل سرپرست اعلیٰ’ شہباز کاشف’ سجاد احمد’ محمد فیاض بٹ’ حبیب قصائی’ رانا محمد خالد’فضل الٰہی’ خواجہ محمد اکرام نائب صدور’ ڈی ایس پی ٹریفک ملک عاصم اعوان نے شرکت کی’ سی ٹی او فرحان اسلم نے تاجروں کی تجاویز کی روشنی میں ڈی ایس پی ٹریفک اور سیکٹر انچارج کو ستیانہ روڈ پر ٹریفک کے مسائل فوری حل کرنے کے آرڈر جاری کئے’ خراب ٹریفک سگنلز کو فوری ٹھیک کروانے اور ون وے کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کو بھاری جرمانے کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ غیرضروری یوٹرن بند کر دیئے جائیں تاکہ ٹریفک حادثات میں ممکنہ طور پر کمی آ سکے’ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابق ایم پی اے میاں طاہر جمیل نے کہا کہ جھال چوک سے مچھلی فارم تک روڈ کو ماڈل روڈ بنانے کیلئے 80کروڑ روپے مختص کر دیئے گئے ہیں جو روڈ کے دونوں اطراف میں لٹکتی بجلی کی بے ہنگم تاروں’ فٹ پاتھوں کی تعمیر’ ٹف ٹائل اور خاص طور پر مچھلی فارم تک گندا نالہ ختم کر کے بڑے پائپ ڈال کر سیوریج کو کنٹرول کیا جائے گا’ اس کے علاوہ شہر بھر میں ٹریفک کے بہائو کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے’ انجمن تاجران ستیانہ روڈ کے صدر شوکت علی رانا’ سینئر نائب صدر شفاعت علی رانا ‘ جنرل سیکرٹری رانا قدیر حسین نے سی ٹی او فرحان اسلم اور سابق ایم پی اے میاں طاہر جمیل کو ستیانہ روڈ کو ماڈل روڈ بنانے کیلئے مختلف تجاویز دیں’ انہوں نے سی ٹی او فرحان اسلم اور سابق ایم پی اے میاں طاہر جمیل کو ستیانہ روڈ کا وزٹ کروایا اور کہا کہ جب تک ون وے کی خلاف وزری کو سختی کے ساتھ نہیں روکا جائے گا ٹریفک کا بہائو درست نہیں ہو گا’ انہوں نے کہا کہ انجمن تاجران ستیانہ روڈ کا ہرممکن تعاون ٹریفک پولیس کے ساتھ ہے’اس موقع پر انہوں نے ڈی ایس پی ٹریفک ملک عاصم اعوان کی ستیانہ روڈ پر ٹریفک کے مسائل کو حل کرنے کے سلسلہ میں کی جانے والی کوششوں اور کاوشوں کو بھی سراہا اور کہا کہ مذکورہ ڈی ایس پی ٹریفک نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ستیانہ روڈ کے ٹریفک کے مسائل کافی حد تک حل کر لئے ہیں مزید بھی کرنے کی ضرورت ہے’ انہوں نے ستیانہ روڈ کو جلدازجلد ماڈل روڈ بنانے پر زور دیا اور کہا کہ آپ کے اس فیصلے نے ہمارے دل جیت لئے ہیں اب اس پر عملی کام شروع ہونا چاہئے۔




