مخبری کے شبہ پر مسلح افراد نے نوجوان کو گولی ماردی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پولیس کو مخبری کرنے کے شبہ پر مسلح ملزمان نے فائرنگ کر کے نوجوان کو لہولہان کر دیا، مضروب کو ہسپتال پہنچا دیا گیا، پولیس نے اقدام قتل کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان عاصم عرف تارا وغیرہ کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق منصورآباد کے علاقہ 203 رب مانانوالہ کے رہائشی وقاص نے بتایا کہ وہ گھر کے باہر بیٹھا ہوا تھا کہ اسی دوران مسلح ملزمان عاصم عرف تارا وغیرہ آئے کہا کہ وقاص کو پولیس کو مخبری کرنے کا مزہ چکھادو اور فائرنگ کر کے زخمی کر کے فرار ہو گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں