پاکستان سپر لیگ میں فینز چوائس ایوارڈز کا عمل ووٹر کیساتھ شروع

راولپنڈی(سپورٹس نیوز) پاکستان سپر لیگ میں فینز چوائس ایوارڈز کا عمل پی ایس ایل کے آفیشل یوٹیوب چینل پر بہترین بیٹر کے لیے ووٹنگ کے ساتھ شروع ہو گیا ہے۔ پی سی بی کے مطابق چھ کیٹیگریز کے لیے ووٹنگ پی ایس ایل کے آفیشل یوٹیوب چینل پر 10 جنوری تک جاری رہے گی، فینز چوائس ایوارڈز کے فاتحین کا اعلان 11 جنوری کو پلیئرز ڈرافٹ کی تقریب میں کیا جائے گا، ووٹ ڈالنے والے چھ خوش نصیب شائقین بھی لکی ڈرا کے ذریعے 2025 ایڈیشن کے ٹکٹ جیتنے کے اہل ہو جائیں گے، پی ایس ایل کے بہترین بیٹر کے لیے نامزد کرکٹرز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے ٹاپ تین بیٹرز میں بابر اعظم، فخر زمان اور محمد رضوان شامل ہیں، دیگر کیٹگریز میں بہترین بالر، بہترین آل رانڈر، بہترین بیٹنگ انفرادی کارکردگی ، بہترین بالنگ انفرادی کارکردگی اور پی ایس ایل آئیکون ایوارڈ شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں